نعت یا خدا رسوا نہ کرنا مصطفےٰ کے سامنے afkareraza - 16/09/2020 0 یا خدا رسوا نہ کرنا مصطفےٰ کے سامنے کیا حقیقت شمش کی ان کی ضیاکے سامنےیعنی محبوب خدا شمس الضحیٰ کے سامنے ہیچ ساری مشکلیں ہیں مصطفے کے سامنےرکھ دو اپنی حاجتیں حاجت رواکے سامنے ہم گنہ گاروں کا نامہ جب کھلےیا مصطفےدیں رہائی کا اشارہ آپ آ کے سامنے نجدیو !تم کوبھی محشرمیں پتہ چل جائےگامصطفے کی شان کیا ہے کبریا کے سامنے مظہر ذات خدا خیرالوریٰ کے سامنےماہ تاباں کیا ہے حسن مصطفےکےسامنے حسن کو کہنا پڑا چہرہ نبی کا دیکھ کر حسن دنیا کچھ نہیں ہے مصطفے کے سامنے جب ہوئے جلوہ نما دنیا میں سلطان جہاںجھک گیا کعبہ بھی بیت آمنہ کے سامنے جس کسی کو دیکھنی ہے خلد زیرآسماںدیکھ لے وہ گنبد خضریٰ کو جاکےسامنے قتل کرنے کا ارادہ لے کے آئے تھے عمرجھک گئےخودحضرت بدرالدجی کےسامنے لا فتی الا علی کا شور ہرسو ہو گیاجس گھڑی پھینکا در خیبر اٹھاکےسامنے ہم غلامان رضا ہیں ہم سے مت الجھا کروہم نہیں جھکتے کبھی ظلم وجفا کے سامنے بے تحاشا صلح کلی آئے میداں میں، مگرٹک نہیں پایاکوئی اختر رضا کے سامنے نقلی پیروں کا ہمیشہ ہوگیا چلنا حراممیرے مرشد میرے آقامرتضیٰ کے سامنے گر محمد مجتبیٰ مقبول کرلے ایک شعرکوئی شاعرکیا ٹکےسبطیں رضاکےسامنے لاج رکھ لینا خدا سبطین کی تو حشر میںیا خدا رسوا نہ کرنا مصطفے کے سامنے محمد سبطین مرتضوی کشن گنجوی +91 86958 82367 ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar