Homeحالات حاضرہتعزیت نامہ

تعزیت نامہ

تعزیت نامہ


آہ صد آہ! پیر طریقت رہبرِ راہ شریعت خلیفہ سرکار مفتی اعظم ہند صوفی ملت علامہ الشاہ صوفی افتخار احمد صاحب قبلہ نوری، علیہ الرحمہ نوری نگر سکندرآباد الہ آباد کا سانحہ ارتحال برق تپاں بن کر خرمن صبر و شکیبائی کو خاکستر کر گیا۔

جماعت اہل سنت کے علماے کرام اس وقت سخت اذیت و کرب کے احساس میں ڈوب گئے ہیں ۔حضرت کا وصال پر ملال کسی خاندان،یا قبیلے، محلے یا شہر کا ماتم نہیں، بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے رنج و الم کا کوہ گراں ہے۔

صوفی ملت علیہ الرحمہ لاکھوں مریدین ، محبین ، علماء کو روتا بلکتا سوگوار چھوڑ کر دار بقا کی جانب رحلت فرما گئے ۔ ان للہ وانا الیہ راجعون
یہ ایسا کاری زخم ہے جس کی کسک اور درد سے دل مضطرب و مخزون رہیں گے۔


خداے رحیم و غفور بطفیل شافع یوم النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت قبلہ صوفی ملت صاحب علیہ الرحمہ کی مغفرت فرما کر اپ کے علمی و روحانی فیضان سے تمام اہل سنت کو فیض یاب فرماے آمین یا رب العالمین

شرکاے غم

مدیر اعلی: محمد ضیا ء الحق قادری

مدیر: محمد اویس رضا قادری

اعزازی مدیر: طارق انور مصباحی

منیجنگ مدیر: غلام جیلانی مرکزی

تعزیت نامہ
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.in/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن