Home نعت ہر گھڑی نعت نبی ہم گنگناتے جائیں گے

ہر گھڑی نعت نبی ہم گنگناتے جائیں گے

0
ہر گھڑی نعت نبی ہم گنگناتے جائیں گے
ہر گھڑی نعت نبی ہم گنگناتے جائیں گے

ہرگھڑی نعت نبی ہم گنگناتے جائیں گے
منکرو!جلتے رہو تم کو جلاتے جائیں گے

 

مصطفی صلی علی کو ہم مناتے جائیں گے
اس طرح سےدشمنوں کو اب جلاتے جائیں گے

 

جان سے پیارے نبی پر ہر گھڑی پڑھکر درود
بخت خوابیدہ جگائیں گےجگاتےجائیں گے

 

نجدیو! جلتے رہو جلتے رہو جلتے رہو
ہم نبی کے نام کا نعرہ لگاتے جائیں گے

 

مصطفی کے عاشقو! تم جنتی ہو جنتی
دشمنان مصطفی کو یہ بتاتے جائیں گے

 

اب رضا کا چرچا ہوگا چارسو اےعاشقو!
اس طرح سے نجدیت کو ہم مٹاتےجائیں گے

 

رب تعالیٰ نے بلایا آپ کو معراج پر
واقعہ معراج کا سب کو سناتے جائیں گے

 

مصطفے کےہم دوانے ہیں جہاں والو سنو
جشن آقا خوب ہم مل کر مناتےجائیں گے

 

روز محشر انبیاء سب کہہ اٹھیں گے اذھبوا
عاصیوں کو مصطفے ہی بخشواتے جائیں گے

 

بستی بستی قریہ قریہ ہم کہیں گے دشمنو!۔
اس طرح تم کو ہمیشہ ہم ستاتے جائیں گے

ظالموں نےبابری مسجد گرائی یاخدا
گرتری توفیق ہو مسجد بناتے جائیں گے

 

روزِمحشرعاشقوں کےساتھ میں سبطین کو
باغ جنت کی طرف آقا بلاتے جائیں گے

از قلم: محمد سبطین مرتضوی ، کشن گنجوی 

8695882367

اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here