Home احکام شریعت کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں

کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں

0
کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں
کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  حضور والا کی بارگا ہ میں یہ سوال ہے کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں

کیا جرمانے کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں

 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مندرذیل مسئلہ کے بارے میں 

ایک لڑکا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا کچھ ماہ قبل دونوں گھر سے بھاگ کوٹ میں جاکر شادی کرلیا 

اب جب وہ دونوں گھر واپس آیے ہیں تو گاؤں کے لوگوں نے مل کر ان لوگوں پرجرمانہ باندھا ہے 

اب سوال یہ ہے کہ کیا اس جرمانہ کے پیسے سے مسجد یا قبرستان میں کام کرواسکتے ہیں یا نہیں 

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فر مائیں

مولانا نوشاد عالم

مظفرپور بہار

الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب:  ۔

سزا کے طور پر جرمانہ وصول کرناحرام و ناجائز ہے “ لان التعزیر بالمال منسوخ والعمل علی المنسوخ حرام

در مختار میں ہے:  لا باخذ المال فی المذھب بحر

اسی میں ہے    وفی المجتبیٰ انہ کان فی ابتداء الاسلام ثم نسخ

لہذا گاؤں والوں پر جرمانہ کی رقم واپس کرنا لازم ہے اگر نہیں واپس کریں گے تو سخت گنہ گار مستحقِ عذابِ نار ہوں گے، اس رقم کو مسجد یا مدرسے میں نہیں لگاسکتے ـــــ

واللہ اعلم وعلمہ اتم

 تحریر   مفتی احتشام الحق رضوی مصباحی

دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف اجودھیا(فیض آباد)۔

کیا وتر کی نماز با جماعت مکروہ تحریمی

رفع یدین کرنا کیسا ہے

 

Flipkart    Amazon   Bigbasket    Havelles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here