نشہ والی چیز حرام ہے تو کیا اگر کوئی شخص افیون چرس کا استعمال بہت ہی کم مقدار میں کرے تو وہ بھی حرام ہے آئیے جانتے ہیں اس مسئلے میں امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری بریلوی قدس سرہ کیا فرماتے ہیں۔
افیون چرس کا استعمال
مسئلہ۔… ۔
کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ سوائے شراب کے بھنگ، افیون، تاڑی، چرس کوئی شخص اتنی مقدار میں پیے کہ اس سے نشہ نہ آئے تو وہ شخص حرام کا مرتکب ہوا یا نہیں ۔بینوا توجروا۔.. ۔
الجواب
نشہ بذاتہ حرام ہے نشہ کی چیزیں پینا جس سے نشہ بازوں کی مشابہت ہو اگرچہ حد نشہ تک نہ پہنچے یہ بھی گناہ ہے ۔
یہاں تک علماء کرام تصريح فرمائ ہے کہ خالص پانی، دودھ شراب کی طرح پینا بھی حرام ہے ۔ہاں اگر دوا کے لئے کسی مرکب (کسی چیز میں) میں افیون، بھنگ یا چرس کا اتنا جُز ڈالا جائے، جس کا عقل پر اصلا أثر نہ ہو کوئ حرج نہیں ہے ۔
بلکہ افیون میں اس سے بھی بچنا چاہیے کہ اس خبیث کا اثر ہے معدے کو سوراخ کردیتی ہے. جو افیون کے سوا کسی بلا سے نہ بھرتے تو خواہی نخواہی بڑھانی پڑتی ہے۔…… واللہ تعالیٰ اعلم… ۔(احکام شریعت حصہ دوم) ۔
یاد رکھیں….. افیون، چرس، صحت کے لئے مضر نقصان دہ ہیں اس لئے منع ہے حدیث پاک میں ہے کہ تمہارے جسم کا تم پر حق ہے۔اور نشہ کسی بھی چیز کا ہو نقصان ہی دیتا ہے ۔چاہیے شراب کا ہو یا بھنگ، چرس، ہروئن،افیون ،چرس وغیرہ کا ہو۔
نشہ صحت کا دشمن
نشہ کرنے سے صحت دن بدن کمزور ہوجاتی ہے اور نشہ کرنے کی وجہ سے جگر، گردے اور معدہ کمزور ہوکر کام کرنا بند کر دیتا ہے اور انسان بستر مرض میں لیٹ کر موت کا انتظار کرنے لگتا ہے ۔
نشہ والی چیزوں سے متعلق حکیم الامت کا حکم ملاحظہ فرمائیں…. ۔
حکیم الامت مفتی یار احمد خاں نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو بھی چیز بھی نشہ دے وہ پتلی ہو جیسے شراب ۔یا خشک ہو جیسے افیون، بھنگ ،چرس وغیرہ وہ حرام ہے ۔مراۃ المناجیح ۔
ہمارے ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں عنوانات حسن نیت کے ساتھ عمل کریں… قربانی کے مسائل کو پڑھیں اور ثواب کی نیت سے دوسروں کو شئیر کریں ۔
واقعہ
ایک نیک شخص کو شیطان دکھائی دیا تو اس نیک شخص نے شیطان سے پوچھا ۔اے شیطان انسان کو ہلاک و برباد کرنے میں تمھارے لئے مددگار چیز سب سے زیادہ کیا ہے؟ ۔
ابلیس شیطان نے جواب دیا…. نشہ… ہمارا سب سے کامیاب وار ہے کیونکہ جب کوئی شخص نشے میں ہوتا ہے تو وہ ہم سے بچ نہیں سکتا ۔شیطان بولا.. نشہ والے سے جو چاہتے ہیں کروا لیتے ہیں اور شیطان بولا اس نشے والے شخص سے ایسے کھیلتے ہیں جیسے گیند سے بچے کھیلتے ہیں.. (عیون الحکایت) ۔
محترم قارئین!…. آپ جانتے ہیں نشہ کسی بھی چیز کا ہو نقصان ہی دیتا ہے خواہ وہ نشہ شراب کا ہو یا لڑکی کا اس نشے پہنچے گا نقصان ہی لھذا اس کو خود کو بچائیں اور دوسرے کو بھی بچانے کی کوشش کریں ۔
چرس کی پیداوار برفیلے پہاڑ میں ہوتی ہے مارچ،، اپریل، مئی کے مہینے میں اس کی کاشت ہوتی ہے اور ستمبر کے آخری ہفتے میں اس کی کٹائی ہوتی ہے ۔
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ چرس و افیون کی پیداوار سب سے زیادہ افغانستان میں ہوتی ہے۔منشیات و جرائم کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق افغانستان میں دن بدن افیون کی کاشت (کھیتی) بڑھتی ہی جارہی ہے اور افیون کی کاشت کا کو فروغ دینے کا الزام طالبان پر بھی لگتا ہے۔
چرس بھنگ کے خشک پودوں سے بنتا ہے. بھنگ کا پودہ ہرے رنگ کا ہوتا ہے جس کی لمبائی چھ سے سات فٹ ہوتا ہے ۔
ﷲ تعالیٰ اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ہم مسلمانوں کو حرام چیزوں کے استعمال سے بچائے اور ہمیشہ ہمیشہ رزق حلال کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ طہ ویٰسین صلی اللہ علیہ وسلم ۔
چرس ،بھنگ ،افیون شراب کے نقصانات کا مطالعہ کریں ویکیپیڈیا میں ۔
