قرآنی تجلیات قسط اول
قرآنی تجلیات قسط اول
بسم اللہ الرحمن الرحیم ، نحمدہ ونصلی علی حبیبہ الکریم
سورہ فاتحہ کے اسماء ۔ اس سورہ کے متعدد نام ہیں
۔1 فاتحہ
۔2 فاتحہ الکتاب
۔3 ام القرآن
۔4 سورہ الکنز
۔5 کافیہ
۔6 وافیہ
۔7 شافیہ
۔8 شفاء
۔9 سبع مثانی
۔10 نور
۔11 رقیہ
۔12 سورہ الحمد
۔13 سورہ الدعاء
۔14 تعلیم المسئلہ
۔15 سورہ المناجات
۔16 سورہ التفویض
۔17 سورہ السوال
۔18 ام الکتاب
۔19 فاتحہ القرآن
۔20 سورہ الصلوہ۔
اس سورہ میں ایک رکوع سات آیتیں۔ ستائیس کلمے ایک سو چالیس حرف ہیں۔کوئی آیت ناسخ یا منسوخ نہیں۔
شان نزول
یہ سورہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ یا دونوں میں نازل ہوئی۔ عمرو بن شرحبیل سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے فرمایا میں ایک ندا سنا کرتا ہوں جس میں اقرأ کہا جاتا ہے۔۔
ورقہ بن نوفل کو خبر دی گئی ۔عرض کیا جب یہ ندا آئے آپ باطمینان سنیں اس کے بعد حضرت جبریل نے حاضر خدمت ہو کر عرض کیا فرمایئے۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔۔الحمد للہ رب العلمین۔۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نزول میں یہ پہلی سورت ہے مگر دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے سورۂ اقرأ نازل ہوئی اس سورہ میں تعلیما بندوں کی زبان میں کلام فرمایا گیا
احکام مسئلہ
نماز میں اس سورت کا پڑھنا واجب ہے۔ امام و منفرد کے لیے تو حقیقتا اپنی زبان سے اور مقتدی کے لیے بقرأءت حکمیہ یعنی امام کی زبان سے
صحیح حدیث میں ہے ۔۔ قرا ءۃ الامام لۂ قراءۃ۔۔امام کا پڑھنا ہی مقتدی کا پڑھنا ہے۔ قرآن پاک میں مقتدی کو خاموش رہنے اور امام کی قرآءت سننے کا حکم دیا ہے
اذا قرئ القرآن فاستمعوا لۂ وانصتوا مسلم شریف کی حدیث ہے ۔۔اذا قرأ فانصتوا۔ جب امام قرأت کرے تم خاموش رہو اور بہت احادیث میں یہی مضمون ہے۔
مسئلہ
نماز جنازہ میں دعاء یاد نہ ہو تو سورۂ فاتحہ بہ نیت دعاء پڑھنا جائز ہے بہ نیت قرأت جائز نہیں۔ (عالمگیری)۔
سورۂ فاتحہ کے فضائل
احادیث میں اس سورہ کی بہت سی فضیلتیں وارد ہیں
حضور ﷺ نے فرمایا :توریت و انجیل و زبور میں اس کی مثل سورت نہ نازل ہوئی (ترمزی) ایک فرشتے نے آسمان سے نازل ہوکر حضور ﷺ پر سلام عرض کیا اور دو ایسے نوروں کی بشارت دی جو حضور ﷺ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہ ہوۓ ایک سورۂ فاتحہ، دوسرے سورۂ بقرہ کی آخری آیتیں (مسلم شریف)۔
سورۂ فاتحہ ہر مرض کے لیے شفا ہے (دارمی) سورہ فاتحہ سو مرتبہ پڑھ کر جو دعاء مانگے اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے (دارمی)۔
جاری
فقیر قادری : عبد الکلام قادری امجدی
اس کو بھی پڑھیں: سورہ فاتحہ کا مختصر تفسیری خلاصہ
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع
