از: محمدشمیم احمدنوری مصباحی دوسروں کے عیوب اور کمزوریوں کو چھپانا ایک پسندیدہ عمل
دوسروں کے عیوب اور کمزوریوں کو چھپانا ایک پسندیدہ عمل
دوسروں کی کمزوریوں کو چھپانا اور ان کی اچھائیوں کو ظاہر کرنا اسلام کا ایک پسندیدہ عمل ہے،ایسے شخص کے بارے میں اچھے اجر وثواب کی پیشین گوئی کی گئی ہے،یعنی عیب پوشی کرنے والوں کو زبر دست ثواب کا مستحق ٹھرایا گیا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آتا ہے
حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللٰہ صلی اللٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ “جس شخص نے اپنے کسی مسلمان بھائی کے عیب کی پردہ پوشی کی تو اللّٰہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائےگا”-(ابن ماجہ)۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ “جس نے کسی مسلمان بھائی کا پردہ رکھا اللّٰہ تعالیٰ قیامت اور دنیا میں اس کی پردہ پوشی فرمائےگا“! (مشکوٰةشریف ص/32)۔
اگر حدیث شریف میں عیب پوشی پر دنیا وآخرت کی خوش خبری سنائی گئی ہے تو دوسروں کی عیب جوئی پر سزا بھی سنائی گئی ہے،مزکورہ بالا حدیث شریف کا دوسرا جزو بھی ملاحظہ فرمائیں “جس شخص نے اپنے کسی مسلمان بھائی کے عیب کو ظاہرکیا قیامت کےدن اللّٰہ تعالیٰ اس کے عیبوں کو ظاپر کرےگا اور اس کو گھر بیٹھےرسوا کرےگا“(ابن ماجہ)۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عیب جوئی اور کسی کی کمزوری بیان کرنے کامرض صرف عوام تک ہی محدود نھیں ہے، بلکہ یہ مرض خواص (علما وغیرہ)میں بھی پایا جاتا ہے
اپنے کسی ساتھی میں جہاں ذرا سی کوئی برائی دیکھی یا سنی تو بغیر تصدیق کیے دوسرے لوگوں تک اس کو پہنچانا شروع کر دیں گے اور یہ اخلاقی جرأت بھی نھیں کریں گے کہ اس کو غلط کام کرنے سے منع کر دیں، نہ حکمت ودانائی، عقل مندی اورنرمی سے اس کو سمجھائیں گے، بس جیسے ہی کوئی بات ان کو معلوم ہوئی فوراً دوسروں تک پہنچانا اپنا فرض منصبی سمجھ لیں گے،جب تک اس کو اگل نھیں دیں گے بےچین رہیں گے
جب کہ ہمیں چاہیئے کہ اس طرح کہ بری باتوں سے بچتے رہیں اور اس کے نتائج پر غور کریں
بظاہر اس طرح کی باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں لیکن گناہوں کے اعتبار سے یہ بہت بڑی ہیں
عیب جوئی،جھوٹ بولنا اور چغل خوری جیسے گناہوں کو چھوٹا سمجھ کر کرتے رہنا بہت بڑی بھول ہے،اس کا اندازہ کل قیامت کے دن ہوگا جب یہ چھوٹے چھوٹے گناہ پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری نظر آئیں گے
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ اپنے محبوب مکرّم صلّی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقہ و توسّل سے ہم سبھی مسلمانوں کو اس طرح کے سبھی گنا ہوں سے محفوظ ومامون فرمائے
از: محمد شمیم احمدنوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف
باڑمیر،راجستھان
اس کو بھی پڑھیں: تلاوت قرآن کی فضیلت : اہمیت اور آداب
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع