Homeاحکام شریعتفجر کی سنتیں قضا ہو گئیں تو کیا جماعت کے بعد اس...

فجر کی سنتیں قضا ہو گئیں تو کیا جماعت کے بعد اس کی قضا کی جا سکتی ہے

سوال :- فجر کی سنتیں قضا ہو گئیں تو کیا جماعت کے بعد اس کی قضا کی جا سکتی ہے ؟

الجواب :- جس شخص کی فجر کی سنتیں قضا ہو گئی ہوں اور اس نے فرض پڑھ لیا ہو ، تو جماعت کے فوراً بعد اس کی قضا کرنا درست نہیں ، بہتر یہ ہے کہ آفتاب بلند ہونے کے بعد نصف النہار شرعی سے پہلے سنت کی قضا کر لے۔

رد المحتار میں ہے:-۔
اذا فاتت وحدھا فلا تقضی قبل طلوعِ الشمس بالاجماع ، لکراھۃ النفل بعد الصبح ، وانا بعد طلوعِ الشمس فکذالک عندنا ، وقال محمد : احب الی ان یقضیھا الی الزوال ، کما فی الدرر۔ ( کتاب الصلاۃ، باب ادراک الفریضۃ ، ج: ٤ ، ص : ٤٠٥)

صحیح البخاری میں ہے :-۔
” نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عن الصلاۃ بعد الصبح حتی تطلع الشمس و بعد العصر حتی تغرب ” ( کتاب فضل الصلاۃ فی مسجد مکۃ و مدینۃ ، باب مسجد بیت المقدس، رقم الحدیث ١١٩٧)

اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:-۔
” سنت فجر کہ تنہا فوت ہوئیں ، یعنی فرض پڑھ لیے سنتیں رہ گئیں ، ان کی قضا کرے تو بعد بلندئ آفتاب پیش از نصف النہار شرعی کرے ، طلوعِ شمس سے پہلے ان کی قضا ہمارے ائمہ کے نزدیک ممنوع و مکروہ ہے۔
( فتاویٰ رضویہ ، ج ٦ ، ص : ٩٣ )


واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ :- محمد رضاءالمصطفیٰ برکاتی
دارالعلوم انجمن اسلامیہ پڈرونہ کشی نگر ، اترپردیش۔۔‌۔

١٠/جمادی الاولی ١٤٤٦ھ ، جمعرات

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.in/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن