Home حالات حاضرہ مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے

مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے

0
مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے
مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے

از قلم۔✒️📚۔ علم الہدی رضوی  مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے

مسلمانوں کو کیوں ستایا جارہا ہے

آج کے اس پرفتن دور میں مسلمانوں کے حالات بالکل خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ مالی حالات بھی بہتر نہیں ہیں ان تمام تر مسائل میں بی جے پی کا بہت بڑا رول ہے، بی جے پی حکومت اگر کسی کو صحیح طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے تو وہ مسلم قوم کو نشانہ بنا رہی ہے 

بی جے پی حکومت کا مقصد اصلی یہ ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانا، اور- این آرسی- سی اے اے- کو نافذ کرکے کے مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنا قید کرنا ، اور جو مسلمان بچیں، ان کو اپنا غلام بنا کر رکھنا ان کا یہی مقصد اصلی ہے ،

ان کا مقصد ہندوستان کو ترقی دینا نہیں بلکہ ہندوستان کو مٹانا ہے، ہندوستان کو برباد کرنا ہے اس لیے آئےدن یہ لوگ مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، کبھی جانوروں کے نام پر کبھی ٹوپی پر آئے دن مسلمانوں کے ساتھ برا برتاؤ کرتے ہیں، بے قصور مسلمانوں کے ساتھ ماب لنچنگ کرتے ہیں

آئے دن یہ خبر کہیں نہ کہیں سے ضرور آتی ہے ہے کہ مذہب کے نام پر ، بندے ماترم کے نام پر شری رام کے نام پر کسی نہ کسی مسلمان کے ساتھ ماب لنچنگ ہوئی, ان سب ذہنیت کے لوگ ہندوستان کی اینٹ کو بالکل کمزور کر دینا چاہتے ہیں 

سمبدھان کے مطابق ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے شان بان سے جینے کا حق ہے ہندوستان میں لیکن بی جے پی حکومت سمبدھان کی دھجیاں اڑا رہی ہے، ایسی ہزاروں غلطیاں ہیں بی جے پی سرکار کی جن کا مقصد صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ بنانا ہے

ہندوستانی کی جنگ آزادی میں علما ومدارس کا کردار اس مضمون کو بھی پڑھیں چاروں طرف سے مختلف مذاہب کے لوگ مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں، لیکن ہمیں بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ قوم مسلم کی سوچ و فکر شریعت مصطفی اور دین مصطفی سے بالکل دور ہوتی چلی جا رہی ہے، چاروں طرف سے مختلف مذاہب کے لوگ ہم پر حملہ کر رہے ہیں ان تمام پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے، مسلمانوں کو اپنی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنے مذہب پر مضبوطی کے ساتھ قائم اور دائم رہنا چاہیے۔

اس کو بھی پڑھیں شہادت بابری مسجد کے بعد ملک کے حالات  بلکل خراب 

لیکن قوم مسلم کے نوجوانوں کی سوچ و فکر اتنی بری ہو چکی ہے کہ، ان کا آئیڈیل ان کا مذہب مذہب اسلام نہیں. بلکہ وہ لوگ اپنا آئیڈیل یہودیت کو بنا رہے ہیں عیسائیت کو بنا رہے ہیں مسلمان نوجوان اپنا آئیڈیل اگر بنا رہے ہیں تو ناچنے گانے والے کتوں کو بنا رہے ہیں اپنا آئیڈیل ٹکٹاک اور دنیاوی بری ایپ پر ناچنے گانے والے لوگوں کو اپنا آئیڈیل بنا رہے ہیں . مسلمان نوجوانوں کو آئیڈیل بنانے کی ضرورت ہے تو اپنے مذہب کو آئیڈیل بنانے کی ضرورت ہے
اپنے صحابہ اور آج کے دور میں بالخصوص خالص علمائے کرام کو آئیڈیل بنانے کی ضرورت ہے ہے. جب تک نوجوان اپنے مذہب اپنے پیارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آئیڈیل نہیں بنائے گی تب تک کامیابیوں کے راہ پر گامزن نہیں ہو پائے گی مسلمان نوجوانوں کو اپنے صحابہ اور اولیاءکرام اور آج کے دور میں بالخصوص علمائے کرام کو اپنا آئیڈیل بنانے کی ضرورت ہے۔

اس وقت علمائے کرام کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی ضرورت ہے نماز کی پابندی شریعت مصطفی کو فالو کرنے کی ضرورت ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اگر یہ قوم مسلم ابھی بھی وقار چاہتی ہے عزت آ برو چاہتی ہے تو وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اپنے مذہب کو آئیڈیل بنائے مذہب اسلام جو سب سے پیارا مذہب ہے سب سے اچھا مذہب ہے اس کے بتائے ہوئے قانون پر عمل کرے تو ہم کبھی ستائے نہیں جائیں گے اور علمائے کرام کے ساتھ رہیں اور ان کے بتائے ہوئے ہوئے تمام خوبصورت مسائل پر عمل کریں نماز کی پابندی کرے تو آج بھی مسلمان ان کافروں پر غالب آجائیں گے

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں اس کو ضرور پڑھیں

اور جو آج کافر راج کر رہے ہیں ہماری شریعت پر انگلی اٹھا رہے ہیں ہمارے صحابہ اور ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخیاں کر رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے نوجوان ان کافروں کا منھ توڑ جواب نہیں دے پا رہے ہیں

اسی وجہ سے ہم ستائے جا رہے ہیں ہمارے مارے جا رہے ہیں ۔ جب تک قوم مسلم اپنے مذہب پر مضبوطی کے ساتھ قائم و دائم نہیں ہوگی، تب تک ہم ستائے جائیں گے ہم مارے جائیں گے جب قوم مسلم نبی کریم پراٹھنے والی آواز کو اپنی جان کو دے کر اس آواز کو بند نہیں کر دے گی

تب تک ہمیں کامیابی نہیں مل سکتی اور ہمیں امید ہے کہ قوم مسلم اپنے تاریخ کا مطالعہ کرے گی اپنے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کو آئیڈیل بنائے گی اور ان کے اولیائے کرام کو آئیڈیل بنائے گی اور علمائے کرام کو آئیڈیل بنائے گی تو ان شاء اللہ اگر ان تمام باتوں پر قوم مسلم عمل کرے گی تو بہت جلد ہی مسلمان ان کافروں پر غالب آجائیں گے اور اسلام کا پرچم تمام مذاہب کے پرچموں کے سروں پر ہوگا۔۔

از قلم۔✒️📚۔ علم الہدی رضوی

متعلم الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور

اعظم گڑھ یوپی۔

مقیم حال، ہریا، بانسی

سدھارتھ نگر۔8052819052

 

فتاویٰ رضویہ کا خریدنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here