Home منقبت منقبت در شان امام احمد رضا

منقبت در شان امام احمد رضا

0
منقبت در شان امام احمد رضا
منقبت در شان امام احمد رضا

۔10 شوال المکرم یوم امام احمد رضا کے پر بہار موقع پر منظوم خراج عقیدت منقبت در شان امام احمد رضا

منقبت در شان امام احمد رضا

سلسلہ ہے جو ترا احمد رضا

خلد کا ہے راستہ احمد رضا

ساری دنیا میں ہوا ہے معتبر

“کنز ایماں” آپ کا احمد رضا

سنیت جس کو چُکا سکتی نہیں

تونے وہ احساں کیا احمد رضا

جس نے کی توہینِ محبوبِ خدا

تم نے اس کا منہ سِیا احمد رضا

مفتیان وقت بھی ششدر ہوئے

دیکھ کر فتوٰی ترا احمد رضا

نشّۂ عشق نبی میں چُور ہے

کل گھرانہ آپ کا احمد رضا

مصطفٰی کے عشق سے معمور تھا

بالیقیں سینہ ترا احمد رضا

آپ کی نسلیں رہیں گی مشکبار

آپ کی خوشبو سے “یا احمد رضا”

آپ کے بھائی ہیں ،استاذ زمن

اور بیٹا “مصطفٰی” احمد رضا

ہم سبھی اہل سنن محتاج ہیں

اور تُو ہے حاجت روا احمد رضا

اونچی اونچی گردنیں بھی خم ہوئیں

جب قلم تیرا اٹھا احمد رضا

ہم دکھا کر خلد میں جائیں گے،وہ

“پاس” جو تم نے دیا احمد رضا

ہے حدیث مصطفٰی کا ترجمہ

آپ نے جو کچھ لکھا احمد رضا

آپ کا خامہ ہے رب کے حِفظ میں

کر نہیں سکتا خطا، احمد رضا

ائے عدؔیل اپنا عقیدہ ہے یہی

ہیں فنا فی المصطفٰی احمد رضا

رشحات قلم    قاری عدیل رضا فیاضی

قصبہ فریدپور تحصیل بہیڑی

ضلع بریلی شریف یو پی الہند

+919928176516

امام احمد رضا اور فن شاعری    از مجیب احمد فیضی 

مملکت نعت کے فرماروا امام احمد رضا    از مفتی ضیاء الحق قادری

AMAZON   FLIPKART   BIGBASKET  HAVELLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here