شان حضرتِ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
حضراتِ انبیاء کرام علیھم السلام کے بعد اس کائنات میں سب سے اعلٰی و ارفع نفوس قدسیہ حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ہی ہیں، لیکن حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام میں سب سے افضل ہیں۔
حضرتِ ابوبکر صدیق‘‘ کی شان میں بارہ فرامینِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ فرمائیں مندرجہ ذیل ہیں :
(1)جِسے دَوزخ سےآزاد شخص کو دیکھنا ہووہ ’’ابوبکر‘‘کو دیکھ لے۔ (معجم اوسط ، 6 / 456 ، حدیث : 9384)
(2) ابوبکر کی محبت اور اِن کا شُکر میری تمام اُمت پر واجب ہے۔ (تاریخ الخلفاء ، ص۴۴)
(3)ابوبکر! میری اُمّت میں سب سےپہلے جنّت میں داخل ہونے والے شخص تم ہی ہوگے۔ ( ابو داؤد ، 4 / 280 ، حدیث : 4652)
(4)(اے ابوبکر!)تم آگ سےاللہ پاک کے آزادکئے ہوئےہو۔ (ترمذی ، حدیث : 3699)
(5)’’اے ابوالحسن(یعنی حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کومخاطب کرکے فرمایا : ) میرے نزدیک ابوبکر کا وہی مقام ہے جو اللہپاک کے ہاں میرا مقام ہے۔ ‘‘(الریاض النضرۃ ، 1 / 185)
(6) اللہ پاک نے کچھ جنّتی حُوروں کوپھولوں سے پیدا فرمایاہے اور اُنہیں گلابی حوریں کہا جاتا ہے ، اُن سے صِرف نبی یا صدیق یا شہید ہی نکاح کرسکتے ہیں اور ابوبکر کوایسی چار سو(400)حُوریں عطا کی جائیں گی۔ (الریاض النضرۃ ، ۱ ، ص۱۸۴)
(7) مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی پس میرا جس آسمان سے گزر ہوا میں نے وہاں اپنانام لکھا ہوا پایا اور اپنے بعد ابو بکر کا نام بھی لکھا ہواپایا۔ ‘‘(مجمع الزوائد ، الحدیث : ۱۴۲۹۶ ، ج۹ ، ص۱۹)
(8) مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اُس کا بدلہ چکا دیاہے ، مگر ابوبکر کے مجھ پروہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ پاک روزِ قیامت انہیں عطا فرمائے گا۔ ‘‘( ترمذی ، حدیث : ۳۶۸۱ ، ۵ / ۳۷۴)
(9)’’ابوبکر دُنیا و آخرت میں میرا بھائی ہے ، اللہ پاک اِس پر رحم فرمائے اور اللہکے رَسول کی طرف سے اِسے بہتر جزا دے کہ اِس نے اپنی جان و مال سے میری مدد کی ہے۔ (الریاض النضرۃ ، ج۱ ، ص۱۳۱)
(10) ابوبکر پر کسی کو فضیلت مت دو کہ وہ دُنیا و آخرت میں تم سب (صحابہ)سے اَفضل ہے۔ ‘‘(الریاض النضرۃ ، ج۱ ، ص۱۳۷)
(11) میری اُمت کے لیے سب سے زیادہ مہربان ابوبکر صدیق ہیں۔ (ترمذی ، حدیث : ۳۸۱۵ ملتقطا)(12)اے ابوبکر ! اللہ پاک روزِ قیامت مخلوق پرعام تجلّی فرمائے گااور تم پر خاص تجلّی فرمائے گا۔ (لسان المیزان ، 2 / 114 ، رقم : 1783)
خصوصیاتِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ :
(1)آپ نےحضور صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہری مبارک زندگی میں17 نمازیں پڑھائیں ۔
(2)آپ ہی نے سب سےپہلے قرآن کریم کو جمع فرمایا۔ (عمدۃ القاری ، 13 / 534)
(3) آپ سب سے پہلے حضور صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کیساتھ نماز پڑھنے والے ہیں۔ ( تاریخ الخلفاء ، ص25)
(4)اہل ِسنَّت کا اِس پر اِتفاق ہےکہ انبیا و مرسلین(علیھم السلام)کےبعد تمام انسانوں ، جنوں اور فرشتوں سے آپ اَفضل ہیں۔
(5)آپ نےاپنی مبارک زندگی کے 47سا ل حضور صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ گزارے۔(فتاوی رضویہ ، 28 / 457تسہیلاملخصاًملتقطاً)
(6)آپ وہ خوش نصیب ہیں کہ خود صحابی ، والد صحابی ، بیٹے ، بیٹیاں ، پوتے اور نواسے صحابی ، رضی اللہ عنھم (تاریخِ ابن عساکر ، 30 / 19)آ پ کے عِلاوہ یہ اِعزاز کسی کو حاصل نہیں ہوا۔
(7) آپ نے سب سے پہلے مسجدُ الحرام شریف میں خطبہ دیا۔ (تاریخ ابن عساکر ، رقم : 3398)(8) آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کپڑے کاکاروبار کیا کرتے تھے ۔ (لمعات التنقیح ، 6 / 500 )
اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا صدقہ عطا فرمائے اور ان کی سیرت مبارکہ پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
✍️ نبیرۂ حضور فخر بہار خلیفۂ حضور تاج ملت شہزادۂ حکیم ملت مولانا محمد فرحان رضا قادری منظری غفرلہ
چشم و چراغ خانقاہ رضویہ تیغیہ رسولیہ مدھورا کٹیہار بہار
ان مضامین کو بھی پڑھیں
سیرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
ایثار و قربانی کے عظیم پیکر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت
سرکار غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی دریا دلی
حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ اور جود و سخا
حیات و سیرت حضرت ابو بکر صدیق اکبر ایک نظر میں
افضلیت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ قرآن کریم کی روشنی میں