Home مخزن معلومات حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل

حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل

0
حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل
حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل

حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل۔ مولانا آصف جمیل امجدی (گونڈہ)۔

حافظ نثار خان کے رسم ختم قرآن کی یادگار محفل

لاک ڈاون کے اوائل سے اب تک مدارس اسلامیہ مکمل طور سے بند پڑے ہیں۔(مستقبل قریب میں کھلنے کی کوئی امید بھی نظر نہیں آرہی ہے)۔

پھر بھی کثیر تعداد میں طلباے کرام نے اپنے اپنے گھروں پر تعلیم کو جاری رکھا،کوڈ19 کے ذریعہ فارغ وقت کے ملے ہوے تحفے کو غنیمت جانتے ہوے محنت شاقہ سے اپنی زندگی میں کام یابی کے چار چاند لگا کر بے کار وقت برباد کرنے والے طلبا کی نظروں کو چکا چوند کردیا۔اور زمانے کے لیے لازوال نمونہ بن گیے۔

اسی سلسلتہ الذھب کی ایک کڑی سلمہ حضرت حافظ نثار خان قادری ہیں۔ آپ نے کوڈ19 کے ایسے دور میں اپنے گھر پر حفظ مکمل کیا جب کہ کورونا کے زہریلے جراثیم سے لوگ خوف زدہ ہوکر کارو بار اور دگر ذمہ داریوں سے بر طرف ہو کر گھروں میں مقید ہونا عافیتِ جان سمجھ رہے تھے۔

آج سلمہ حافظ نثار صاحب کے رسم ختم قرآن کی محفل میلاد تھی۔ ہر طرف سے دوست احباب رشتہ داروں سے مبارک بادیاں اور خوب دعائیں ملنا شروع ہوگئیں۔

سلمہ حافظ صاحب قبلہ کے لیے اگر یہ دن کسی عید سے کم نہیں،تو وہیں پر دوسری جانب ان کے والدین اپنے آرزؤوں کے سایے میں زندگی کی معراج کر رہے ہیں۔

کیوں کہ دنیا نے اسی انسان کی یادوں کے البم کو اپنی پیشانی پر چسپا کیا ہے جنہوں نے بذات خود اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوکر معاشرے سے برائی کی کائیوں کو ختم کیا۔

یا والدین نے اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلا کر معاشرے کی ٹیڑھی کمر پر غور و فکر کرنے کے لائق بنایا ہو۔ اس لیے کہ “تعلیم” قومی زندگی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

تعلیم یافتہ افراد ہی سماجی زندگی کے تانے بانے بنتے ہیں۔ وقت کی نبض پر انہی کی نظر ہوتی ہے۔ بدلتے حالات کا تجزیہ کرتے ہوۓ منصوبہ بندی بھی انہی کے ذریعہ ممکن ہوتی ہے۔

قوموں کے عروج و زوال میں تعلیمی زندگی اور ان کے تقاضوں پر عمل آوری فیصلہ کن کردار نبھاتی ہے

تحریر: آصف جیل امجدی

تفصیل اس رپورٹ میں پڑھیں

لاک ڈاون میں مدارس بند ہونے پر بھی نیپال کے رہنے والے حافظ نثار خان قادری نے کی حفظ مکمل

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here