نعت نعتِ رسولِ مکرم ﷺ خوشبو afkareraza - 24/10/2020 0 نعتِ رسولِ مکرم ﷺ خوشبو نعتِ رسولِ مکرم ﷺ خوشبو مجھ کو دیتی ہے مدینے کی گدائی خوشبومیں ہوں آقا پہ فدا میری فدائی خوشبو دِل کے ہر گوشے میں اِس طرح سمائی خوشبوجیسے لگتا ہے کہ طیبہ سے ہے آئی خوشبو جتنی خوشبو ہے جہاں بھَر کے سبھی پھولوں میںدیتی ہے اس سے سِوا طیبہ کی کائی خوشبو کچھ رقم کر کے مقدر کو ہے مہکانا مگردیرِ سے صحنِ سخن میں نہیں آئی خوشبو ڈھونڈنا چاہا جو اصحاب نے آقا کو تو پھرمسکراتے ہوئے خود رستہ بتائی خوشبو اس کی نسلیں بھی مہکتی رہِیں اِک مدت تکجِس نے آقا کے پسینے کی تھی پائی خوشبو جیسے ہی نام لیا میں نے علی اصغر کادریا رونے لگا صحرا نے اُڑائی خوشبو بھائیوں نے تو زمیں کھیت مکاں بانٹ لیئےماں کی خدمت کی مِرے حصے میں آئی خوشبو ہوش والوں کا ہے کیا حال وہی جانیں مگرمیں ہوں پاگل مجھے دیتی ہے دِکھائی خوشبو جب میں طیبہ کو چَلا پاؤں میں اِک کانٹا چبھابوسہ دینے مِرے پاؤں کو پھر آئی خوشبو دِل کے گلشن میں تھا خوشبو کی کمی کا احساسچاٹ کر خاک مدینے کی، بڑھائی خوشبو مشک و کستوری لگائے سبھی لیکن میں نےخش و خاشاکِ مدینہ کی لگائی خوشبو اِن پہ ہر دم میں چھڑکتا ہوں درودوں کا عرقمانگے پھر کیوں مِرے کوچے سے رِہائی خوشبو جسم، گھر، کپڑے، سبھی صاف رکھو خوشبو لگاؤمیرے سرکار کو پیاری ہے صفائی، خوشبو عاشقِ حضرتِ عثماں ہو؟ نظر نیچی رکھوورنہ پہنچائے گی دوزخ میں پرائی خوشبو رب سے توبہ کرو شیطاں سے حفاظت چاہواس نے کتنوں سے ہے ایماں کی چُرائی خوشبو مجھ گدائے درِ حیدر کو ہے فاقہ ہی عزیزمال و دولت کی کبھی دِل کو نہ بھائی خوشبو کچھ امیروں کو گُلوں پر بھی نہیں آتی ہے نیندہم غریبوں کو تو دیتی ہے چٹائی خوشبو کون اِسے پوچھتا دنیا میں اگر ہوتی نہیںشاہِ بطحا کے پسینے سے نہائی خوشبو خاکِ کربل سے قلم ڈھانپ کے رکھتا ہوں نہ میںاس لئے دیتی ہے ہر ایک لکھائی خوشبو جب بھی اشعارِ رضا پڑھتا ہوں لگتا ہے مجھےجیسے کاغذ پہ رضا نے ہو بچھائی خوشبو عاشقِ آقا کو پہلے تو لحد نے چوماپیار سے گود میں لے کے پھر اوڑھائی نعت لکھتا ہوں میں توصیفؔ مِری ماں نے مجھےدودھ میں عشقِ نبی کی ہے پِلائی خوشبو ✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا+91 9594346926 اس کو بھی پڑھیں؛ دونوں عالم کے سرکار آجائیے نوٹ: افکار رضا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور نعت، منقبت ، مضامین کو آسانی کے ساتھ پڑھیں ،ایپ کا لنک نیچے ہے ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar