Homeحالات حاضرہزرعی بل کا نفاذ در اصل کسانوں کا خون

زرعی بل کا نفاذ در اصل کسانوں کا خون

زرعی بل کا نفاذ در اصل کسانوں کا خون

زرعی بل کا نفاذ در اصل کسانوں کا خون

۔✍️: محمد ارمان القادری   رکن : تحریک فروغ اسلام دہلی، شعبۂ نشرو اشاعت

ایک طرف جہاں ملک مختلف معاملات سے دو چار ہے، خواہ وہ “این، آر، سی”، “سی،اے،اے” جیسے معاملات ہوں، یا کرونا جیسی سنگین صورتحال، عصمت دری وعصمت فروشی جیسے کیسیز ہوں،غرض کہ ہر طرح سے ہندوستان پر حالات کی سنگینی نے اپنا جال بچھا رکھا ہے اور اب کسانوں کو ان کے اپنےحقوق سے محروم کیے جانے کا سرٹیفکٹ راجیہ سبھا سے پاس کردیا گیا، جسے “زرعی بل” کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت راجنیتی نے اپنی زمین تلاش کی ہے وہ چاہے پٹیالہ ہو، یا پنجاب، مہاراشٹر ہو یا راجستھان، یوپی ہو یا بہار

 غرض کہ ہر ریاست کے کسانوں کے ساتھ حکومت ہند نے ایسا بل پاس کر کے ان کے جذبات کو مشتعل کیا ہے اور ان کے حقوق کی پامالی کی ہے، یہ بل یقینا کسانوں کے ساتھ خون کرنے کے مترادف ہے

 وہ کسان جو پورے ملک کے لوگوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں اور ان کی زندگی کی راہوں کو بہتر بنانے کے لیے اناج جیسی مقوی غذا فراہم کرتے ہیں، اپنے آرام اور سکون کو پامال کرکے ہمیں کھانے جیسی عظیم ترین غذا دیتے ہیں آج انہیں کےساتھ اس طرح کا ظلم ہے ایسے بل کی مخالفت صرف کسان ہی نہیں بلکہ ہر ذی ہوش کا کام ہے،

ہماری ایک آواز سے بڑے پیمانے پر آوازیں بلند ہوسکتی ہیں کسانوں کو  ڈر اس بات کا ہے کہ اب انہیں “ایم ایس پی” پر معاوضہ نہیں مل سکے گا ، جب کہ کمیشن ایجنٹوں کو خدشہ ہے کہ انھیں اپنا کمیشن نہیں ملے گا۔ کسانوں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس بل سے کم از کم امدادی قیمت نظام کو ختم کرنے کا راستہ صاف ہوگا اور وہ بڑے کار پورٹ گھرانوں کے “رحم” کے بھروسے رہ جائیں گے۔

 پنجاب زرعی یونیورسٹی کے ایک مطالعے کے مطابق پنجاب میں 12 لاکھ سے زیادہ کاشت کار کنبے  اور 28،000 رجسٹرڈ کمیشن ایجنٹ ہیں۔ ریاست کی معیشت کا ایک بہت بڑا حصہ مرکزی خریداری ایجنسیوں جیسے فنڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعہ لگائے گیے فنڈز پر منحصر ہے۔

اب مظاہرین کو خوف ہے کہ ایف سی آئی اب ریاستی منڈیوں سے خریداری نہیں کرسکے گا جس سے بچولیوں / کمیشن ایجنٹوں کو 2.5 فیصد کمیشن سے محروم ہونا پڑے گا۔ مزید بر آں، ریاست خود ہی 6 فیصد کمیشن سے محروم ہوجائے گی جو وہ خریداری ایجنسی پر چارج کرتی تھی،

 لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم ان کا ساتھ دیں جو ہمارے لیے دشواریوں کو برداشت کر کے روڈوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اللہ ہمیں دوسروں کا خیر خواہ اور مدد کرنے والا بنائے -آمین یارب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم

تحریر: محمد ارمان القادری   

رکن : تحریک فروغ اسلام دہلی، شعبۂ نشرو اشاعت

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.in/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن