Homeشخصیاتواۓ حسرتا مسند عرفاں کا سلطان جاتا رہا

واۓ حسرتا مسند عرفاں کا سلطان جاتا رہا

از قلم مفتی ضیاء الحق قادری واۓ حسرتا مسند عرفاں کا سلطان جاتا رہا نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم

واۓ حسرتا مسند عرفاں کا سلطان جاتا رہا

کسی کے غم میں ہاے تڑپاتا ہے دل

اور کچھ زیادہ امڑ آتا ہے دل

ہاے دل کا آسرا بھی چل بسا،

ٹکڑے ٹکڑے اب ہوا جاتا ہے دل

سرمائہ اہل سنت محقق بے نظیر استاد العلماء و الفقہاء فقیہ عصر حضرت قبلہ مفتی معراج القادری المصباحی سابق  استاد و نائب مفتی الجامعۃ الاشرفیہ  مبارک پور و سابق قاضی شرع فیض آباد مورخہ ۱۹ذوالحجہ ١٤٤١ ھ مطابق ۱۰اگست ۲۰۲۰بروز دوشنبہ مبارکہ صبح ٨.٤٠منٹ پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

موصوف کی موت ایک عالم کی موت نہیں،بلکہ عالم کی موت ہے۔

 آپ کا انتقال ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ ہے۔وہ اپنے پیچھے ایک ایسا خلا چھوڑ گئے۔جس کا پر ہونا مشکل ہے۔

آپ بیک وقت عالم دین، مفتی شرع متین، مدرس، مصنف، مفکر، مدبر، متحرک و فعال ہونے کے ساتھ ساتھ تاجدار اہل سنت کے روحانی جانشین حضور تاج الشریعہ اور دیگر اکابر بزرگان دین کے خلیفہ تھے۔

امیدوں کا سورج نہ چمکا نہ ڈوبا،

گہن لگ گیا جگمگانے سے پہلے ۔موصوف اس تعلیمی سال میں گلشن حافظ ملت علیہ الرحمہ  کے بجاے گلشن خلد کے جلوؤں کا مشاہدہ کرنے والے بن گئے۔

باغبان گلشن اہل سنت کے وصال پر ملال پر نہ صرف ہم اپنے پروردگار حکیم وغفار کی حکمت بالغہ پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ راضی بہ رضاۓ مولیٰ ہوکر زبان فانی سے بارگاہ ازلی وباقی میں یوں دعا کرتے ہیں

خداے رحیم و غفور بطفیل شافع یوم النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت قبلہ مفتی صاحب علیہ الرحمہ کی مغفرت فرما کر اپ کے علمی و روحانی فیضان سے تمام اہل سنت کو فیض یاب فرماے آمین یا رب العالمین

سوگوار ۔اسلامک ریسرچ اسکالر

مفتی محمد ضیاءالحق قادری

فیض آبادی

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.in/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن