منقبت منقبت حضور تاج الشریعہ afkareraza - 26/06/2020 0 حضور تاج الشریعہ کی مقبولیت کا راز سب سے مقبول و مشہور منقبت حضور تاج الشریعہ تاروں میں چمکتا چاند ، اور ظلمت میں تنویر ایسے ہیں ہمارے پیر سورج کی طرح روشن ، سچّائ کی اک تصویر ایسے ہیں ہمارے پیر دریاؤں کے جیسا تھا، چلنے کا ہنر اُن میں کرپائی نہ قید اُن کو ، راہوں کی کوئ زنجیر ایسے ہیں ہمارے پیر “اختر” کی تجلی پر ” ازہر” بھی ہوا نازاں کعبے کے بنے مہماں ، اور خوب ہوئ توقیر ایسے ہیں ہمارے پیر کردار ہے نوری کا اور شان رضا کی ہے وہ ذات گرامی ہے دونوں کی حسیں تفسیر ایسے ہیں ہمارے پیر جب تاجِ شریعت کی ، رحلت کی خبر آئ ہر جاں پہ گری بجلی ، ہر دل کو لگا اک تیر ایسے ہیں ہمارے پیر دم روکے ہوۓ دنیا ، سنتی تھی خطاب اُن کا تھم جاتا ہر اک منظر ، جب کرتے تھے وہ تقریر ایسے ہیں ہمارے پیر خاموشی بھی حضرت کی ، بھاری کٸ خُطبوں پر پتھر بھی پگھل جائیں ، تھی بات میں وہ تاثیر ایسے ہیں ہمارے پیر خوشبو کے تَلَفُّظ پر ، ہو چاروں طرف خوشبو وہ کہدیں زباں سے نور ، تو پھوٹ پڑے تنویر ایسے ہیں ہمارے پیر روضہ ہے بریلی میں ، پَر سب پہ ہے چشمِ فیض ہے دستِ کرم ان کا اک سایۂ عالَمگیر ایسے ہیں ہمارے پیر حق گوئ سے باطل پر ، تاعمر رہے غالب جیتے وہ مخالف سے ، بے خنجر و بے شمشیر ایسے ہیں ہمارے پیر یوں پردۂ عالم پر ، وہ ذات چمکتی ہے جیسے کہ سیاہی میں ، اک نور بھری تحریر وہ زینتِ بزم فن ، اور مَرجَعِ اہلِ حق وہ شاہ ہیں شاہوں کے، اور میروں کے ہیں اک میر ایسے ہیں ہمارے پیر سرکار کی الفت کو ، سِینوں میں کیا بیدار بس ایک نظر ڈالی ، اور دل کی ہوئ تطہیر ایسے ہیں ہمارے پیر کیا شانِ غِنا اُن کو ، اللہ نے بخشی ہے خاطر میں نہیں لاۓ ، وہ تخت و زر و جاگیر ایسے ہیں ہمارے پیر ہستی میں جمالِ حق ، ہر رُخ سے نمایاں ہے سچوں کے لئے گلزار ، جھوٹوں پہ وہ آتش گیر ایسے ہیں ہمارے پیر بگڑی ہوئ بنتی ہے ، تقدیر سنورتی ہے ہر رنج میں ہے اب بھی ، وہ چشمِ کرم اِکسیر ایسے ہیں ہمارے پیر وہ اپنے غلاموں کا اعزاز بڑھاتے ہیں مولیٰ سے ملانے کی کرتے ہیں ڈگر تعمیر ایسے ہیں ہمارے پیر جلوہ شہِ عسجد کا ،، یارب یوں ہی روشن رکھ ہے صورتِ عسجد میں ، مرشد کی حسیں تصویر ایسے ہیں ہمارے پیر گَر اُن سے محبت ہے ، تو اُن کی اطاعت کر سیرت پہ فریدی چل ! بس یوں ہی نہ کر تشہیر ایسے ہیں ہمارے پیر از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان +96899633908 منقبت در شان امام احمد رضا خاں قدس سرہ Amazon Bigbasket Havelles Flipkart