Homeحالات حاضرہامریکا انگلینڈ کی افغانستان سے گھر واپسی

امریکا انگلینڈ کی افغانستان سے گھر واپسی

تحریر: محمد زاہد علی مرکزی کالپی شریف امریکا انگلینڈ کی افغانستان سے گھر واپسی

امریکا انگلینڈ کی افغانستان سے گھر واپسی

بیس سال بعد امریکا اور انگلینڈ کی فوج گھر واپسی کر رہی ہے، حال ہی میں امریکی صدر جو بائڈن نے اس کا اعلان کیا ہے کہ امریکا کہ 2500 _ 3500 افغانستان چھوڑ دیں گے، انگلینڈ کے بچے ہوے 750 فوجی بھی افغانستان کو الوداع کہیں گے

واپسی کی تاریخ 9/11 ہی کیوں ؟

امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ستمر 2001 میں حملہ ہوا تھا جسے القاعدہ کی جانب منسوب کیا گیا اور پھر افغانستان اور امریکا میں جنگ چھڑ گئی

افغانستان میں امریکا نے کٹھ پتلی سرکار بنائی اور اپنی فوج اتار دی، برٹین بھی اس میں ساتھ رہا اور بیس سال تک دونوں ملک اپنی زمین تلاش کرتے رہے، لیکن طالبان اور دیگر گروہوں نے مشترکہ فوج کو کبھی چین سے نہیں بیٹھنے دیا

اب جب یہ مشترکہ فوج گھر واپسی کر رہی ہے تو تاریخ وہی 9/11 ہے، ظاہر ہے دونوں ملک یہ تاریخ نہیں رکھنا چاہ رہے ہوں گے کیوں کہ اس سے ان کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے

لیکن افغانستان میں دونوں ملک اس قدر پسپا ہوے ہیں کہ انھیں اب افغانستان چھوڑنے کے لئے ہر شرط منظور ہے، یہ افغانیوں کی ذہنی فتح ہے اور دونوں ملکوں کی کھلی تذلیل، مگر کوئی چارہ نہیں ہے

۔ 20 سال، تین ملک، کسے کتنا نقصان

افغانستان میں گزشتہ بیس سالوں میں فوج اور اس کی حفاظت نہ صرف پیسہ خرچ ہوا ہے بل کہ انسانی خون بھی پانی کی طرح بہایا گیا ہے، امریکی فوج کے 2300 فوجی فوجی ہلاک ہوے ہیں اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نیز برٹین کے 450 فوجی اور دیگر ممالک کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوے ہیں

یہ نقصان تو مشترکہ فوج کا ہوا ہے لیکن افغانیوں کا نقصان بہت زیادہ ہوا ہے، 60 ہزار سے زائد فوجی اور اس سے دوگنے لوگوں کی جان گئی ہے، مالی نقصان کا تخمینہ ہی مشکل ہے

Research group Action on Armed forces violence 2020

کے مطابق دنیا بھر میں دھماکہ خیز مواد سے ہونے والی موتوں میں آج بھی افغانستان ایک نمبر پر ہے، امریکا، برٹین کے دعوے کے ہم دہشت گردی کو ختم کردیں گے صرف وعدے ہی ثابت ہوے حقیقت پورے بیس سال اس کے برعکس ہی رہی ہے

کیا ہوا تیرا وعدہ ؟

افغانستان میں امن قائم کرنے کا وعدہ کرنے والے اور “گولی اور بولی” ساتھ نہیں چل سکتی کا نعرہ دینے والے آج ایک ہی میز پر بیٹھ کر سب کچھ فائنل کر رہے ہیں

امریکا، انگلینڈ افغانستان سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے وہ حاصل نہیں کر سکے، نیز کئی ہزار فوجی اور ایک ٹرلین ڈالر کا بوجھ امریکیوں پر ٹیکسس کے ذریعے بڑھ گیا، فوجی افغانستان جانے سے انکاری ہوتے رہے، اس جیسی بہت سی وجوہات ہیں جو مشترکہ “گھر واپسی” کا سبب بنیں، افغانستان دنیا سے کم از کم 30 سال پیچھے ہوگیا، جیسا افغانستان وہ بنانا چاہتے تھے وہ تو نہیں بنا سکے

لیکن لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں لقمہ اجل بن گئے، سوال اب بھی قائم ہے کہ امریکا، انگلینڈ نے کیا حاصل کیا؟ کیا لینے آئے تھے اور لے کر جارہے ہیں؟۔

کیا افغانستان سے طالبان یا القاعدہ جیسے گروپ ختم ہوے؟ یا پھر صرف اس بات پر تسلی ہے کہ ہم نے لاکھوں مسلمانوں کو تباہ کردیا، ہزاروں بچوں کو ماں باپ، بھائی بہن، عزیز و اقارب سے دور کردیا ہے!!!۔

تحریر: محمد زاہد علی مرکزی کالپی شریف
چئیرمین : تحریک علماے بندیل کھنڈ

رکن : روشن مستقبل دہلی

ان مضامین کو بھی پڑھیں

دیش بھکت آخر جاسوس کیوں

 ماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

طبقہ بندی مفاسد و نقصانات اور شرعی احکام

 ہمارے لیے آئیڈیل کون 

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.in/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن