کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اچھا خطا کار کون ہے؟ السائل: محمد انصار رضا بھٹن کھیڑا اناؤ یـوپـی
خطا کار کون ہے
الجواب بعون المــلـک الــوھــاب
صورت مسئولہ میں اگر انسان سےخطا (گناہ) سرزد ہو جائے تو اپنےخطا (گناہ) سے توبہ کرے تو اس کی خطاؤں کو مٹا دیا جاتا ہے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے اور یہ شخص بہترین اور اچھا انسان کہلاتا ہے
المـــنذري فـي التــرغــيــب والتـــرهيــــــب،4 / 46، الرقم : 4750
خلاصہ یہ ہوا اولا انسان کو گناہ کرنا ہی نہیں چاہیے اور اگر انجانے میں ہو جائیں تو اپنے گناہوں سے توبہ کرے اور یہ توبہ سچے دل سے ہونی چاہیے توایسا انسان حدیث پاک کی رو سے اچھا خطاکار کہلاتا ہے اللہ تعالیٰ ہر ایمان والے کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہر طرح کے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین