منقبت زباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا afkareraza - 03/10/2020 0 زباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا نتیجۂ فکر: محمد توصیف رضا رضوی زباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا کہوں کیسے کہ ہے کیا کیا امام احمد رضا تیراجسے دیکھوں ہے وہ شیدا امام احمد رضا تیرا بَنا مہمانِ کعبہ کہتے ہیں اختر رضا جِسکوبڑا بے مثل ہے بیٹا امام احمد رضا تیرا نہیں ممکن ثنا ہرگز تِری مجھ جیسے احقر سےبہت ہے مرتبہ اونچا امام احمد رضا تیرا دیا تعظیمِ اہلبیت کا کَیا درس دنیا کوہے اُنکی پالکی کاندھا امام احمد رضا تیرا کوئی تاجِ شریعت جِس میں کوئی مفتئِ اعظمہے ایسا خانداں کِس کا امام احمد رضا تیرا کِیا تقسیم جامِ عشقِ شاہِ بحروبر تونےہے ہر سُو دہر میں چرچا امام احمد رضا تیرا بہارِ باغِ رضواں جس پہ چل کے پائیں گے عاصیہے ایسا راستہ پیارا امام احمد رضا تیرا مِرے ماں باپ سارا خانداں اُس آنکھ پر قرباںہے جِس نے نقشِ پا دیکھا امام احمد رضا تیرا کھِلائے شاخِ دِل پر غنچۂ عشق شہ بطحاءفدائی دہر ہے سارا امام احمد رضا تیرا کرو ذکرِ رضا ہر دم سکوں پاتا ہے دِل اس سےدیوانہ ہے یہی کہتا امام احمد رضا تیرا کوئی حشمت علی کوئی مُحِبّیٰ اور مجاہد ہےرواں ہے ہر طرف دریا امام احمد رضا تیرا جہنم جاتے جاتے بھی کھڑا نا ہو سکا اٹھ کرجسے بھی پڑ گیا جوتا امام احمد رضا تیرا مخالف نے چلانے میں ہوا کوئی کمی نہ کیچراغ اب بھی ہے پر جلتا امام احمد رضا تیرا ہے سینے میں سمندر عشقِ سرکارِ دوعالم کاہے اہلِ حق کا دِل پیاسا امام احمد رضا کا ہے نبی کو یاد کر کے ہی مچلتا ہر گھڑی،،ہے، دِلنبی کے عشق میں ڈوبا امام احمد رضا تیرا عقیدے کی خرابی کا اندھیرا چھٹ گیا فوراًجہاں پر نور جب چھایا امام احمد رضا تیرا ہُوا ایمان تازہ مسکرائی دھڑکنیں دل میںزباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا نبی کے معجزوں میں معجزہ اِک تو بھی ہے واللّٰهتصور بھی بہت پیارا امام احمد رضا تیرا بزرگوں نے خبر دی صدیوں پہلے جس کی آمد کیہے اعلی مرتبہ ایسا امام احمد رضا تیرا سمجھتا خود کو شاہانِ زمانہ سے بھی ہے افضلکہ یہ توصیفؔ ہے منگتا امام احمد رضا تیرا از قلم: توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا+91 9594346926 ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar