Home منقبت مولی مرے حسین ہیں جنت حسین کی

مولی مرے حسین ہیں جنت حسین کی

0
مولی مرے حسین ہیں جنت حسین کی
مولی مرے حسین ہیں جنت حسین کی

منقبت شہید اعظم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مولی مرے حسین ہیں جنت حسین کی

مولیٰ مرے حسین ہیں جنت حسین کی
جنت مجھے دلائے گی الفت حسین کی

سن لو نصیب اس کا بہت قیمتی ہوا
حاصل ہوئی ہے جس کو بھی نسبت حسین کی

حوروملک بھی رشک سے بس دیکھتے رہے
خنجر بکف نرالی عبادت حسین کی

دنیا سمجھ رہی تھی تلاوت میں ہیں حسین
قرآن کر رہا تھا تلاوت حسین کی

تیرے نصیب میں تھی فقط لعنتیں یزید
قائم ہوئی جہاں میں امامت حسین کی

مظلوم ہوگئے ہیں مسلمان ہرجگہ
محسوس ہورہی ہے ضرورت حسین کی

جنت میں مجھ کو جانے سے رضواں نہ روکئے
سبطین کو ملی ہے اجازت حسین کی

محمد سبطین مرتضوی کشن گنجوی

+91 86958 82367

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here