منقبت بعد کربلا afkareraza - 01/09/2020 0 بعد کربلا نتیجۂ فکر : از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا بعد کربلا جانتا ہے کیا ہوا سنسار بعدِ کربلا واصلِ دوزخ ہوئے غدار بعدِ کربلا جو سمجھتے تھے جھکے گا میرے آگے یہ جہاںحق کی آئی اُن کے سر تلوار بعدِ کربلا کون بیگانہ ہے کون اپنا ہوا سب آشکارکھُل گیا ہر ایک کا کردار بعدِ کربلا جِن لعینوں نے دیا تھا غم مِرے شبّیر کواُن کا کوئی بھی نہ تھا غمخوار بعدِ کربلا مٹ گیا نام و نشانِ باغیانِ اہلبیترب تعالیٰ کی پڑی جب مار بعدِ کربلا جو مِٹانے آئے تھے مِلتا نہیں اُن کا نشاںباقی ہے آلِ شہ ابرار بعدِ کربلا بن گیا گالی سے بد تر دہر میں نامِ یزیدہو گیا کوہِ انا مسمار بعدِ کربلا تونے خُد دوزخ خریدی شمر مت امید رکھبخشوائیں گے تجھے سرکار بعدِ کربلا جِس کے پھولوں کی مہک ہر سمت ہے پھیلی ہوئیتازہ ہے زہرا کا وہ گلزار بعدِ کربلا دے دیا شبیر نے چھ ماہ کا نورِ نظردین کا روشن ہوا مینار بعد کربلا بس گئی ہر ایک دل میں الفتِ عالی مقاماور یزیدیت ہوئی فی النار بعدِ کربلا ننھے اصغر کے تبسّم نے دیا باطل کو ماتظلم کی ٹوٹی ہر اِک دیوار بعدِ کربلا ہر طرف توصیفِؔ ابنِ مرتضیٰ ہے کُفر پربن کے ٹوٹا قہرِ رب مختار بعدِ کربلا از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا +91 9594346926 ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar