منقبت منقبت امام عالی مقام afkareraza - 29/08/2020 0 منقبت امام عالی مقام منقبت امام عالی مقام سید الشہداء فاطمہ زہرا کے پھول آل رسول سیدنا الشاہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ذو الفقار حیدری ہے جب کہ تلوار حسینکس کی ہمت جا کے روکے رن میں پھر وار حسین راکب دوش نبی ہیں نازش آل علیحامی دین خدا ہیں شاہ سرکار حسین میمنہ اور میسرہ میں مچ گئیں تھیں دہشتیںجب اٹھی تھی کربلا میں ایک تلوار حسین مرحبا صد مرحبا کتنی نرالی شان ہےبن گئے ہیں رشک جنت سب وفادار حسین خطبۂ شبیر سن کر سب یزیدی دنگ ہیںیعنی گفتار حبیب رب ہے گفتار حسین ختم ہو جائیں گے ظالم حکمراں اس دور سےآج اپنا لیں اگر ہم پھر سے کردار حسین اے یزید وقت اپنی دم دبا کر بھاگ جادیکھ لے اپنا لیا ہے ہم نے کردار حسین ہے فقط اتنی تمنا دم میں جب تک دم رہےعام کرنا ہے جہاں میں ہم کو افکار حسین ہو گئی معراج اس کو دوجہاں کی اے جسیمجس کو قسمت سے ملا ہے لطف دیدار حسین از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزی پورنوی 9523788434 یہ یا اس طرح کے موبائل خریدنے کے لیے کلک کریں ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar