منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شجاعت afkareraza - 28/08/2020 0 حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شجاعت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شجاعت باطل پہ ایسی ضرب لگائی حسین نےکوہِ ستم کو کردیا رائی ، حسین نے ظالم کو اپنا دستِ مبارک دییے بغیرموڑی یزیدیت کی کلائی حسین نے ڈوبا ہوا ہے بحرِ تعجب میں خُود “فرات”۔کی پیاس سے دلوں کی سِنچائی حسین نے دھاگے میں موت کے، گُلِ ہستی پِروئے ہیںرسمِ وفا لہو سے نبھائی حسین نے جس سے بڑھی ہے عظمتِ پیشانئِ بَشَرسَر دے دیا ، جبیں نہ جھکائی حسین نے جاری ہے زندگی کا سفر ، بعدِ موت بھیبدلی ہیں سب رُسومِ قَضائی حسین نے راہ خدا کی موت بھی رشکِ حیات ہےسمجھا دییے اصولِ بقائی حسین نے بخشی ہے خود خدا نے “بَل أَحیَاءْ” کی سندگردن کچھ اِس ادا سے کٹائی حسین نے خیرات پائ دامنِ جود و سخا نے بھییوں دولتِ حیات ، لُٹائی حسین نے غم کا مہینہ مت کہو اِس ماہِ پاک کوخود غم کو دی ہے غم سے رِہائی حسین نـے انسانیت کو شوکت و اعزاز بخش کردینِ نبی کی شان بڑھائی حسین نے جس کی تجلی ، قوتِ اسلام بن گئشَمْعِ خودی اک ایسی جَلائی حسین نے اب سُرمۂ نگاہِ فلک اُس کی خاک ہےدی کربلا کو ایسی اونچائی حسین نے اَسرارِ فن ہوئے ہیں فریدی پہ آشکاررکّھا ہے اِس پہ دستِ عطائی حسین نے اصول بقائ ، باقی اور زندہ رہنے والے اصولرسوم قضائ ، موت کیفیات اور حالتیں از: فریدی صدیقی مصباحیبارہ بنکوی ، مسقط عمان ±96899633908 ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar