Home شخصیات آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت

آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت

0
آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت
آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت

آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت شریک غم: محمد فیضان رضا رضوی علیمی

آہ امیر المجاہدین محافظ ناموس رسالت

شب جمعہ تقریبا ۹/ بجے یہ خبر موصول ہوئی کہ دنیائے سنیت ایک جرأت و ہمت اور استقلال و حمیت والے قائد و رہبر سے محروم ہوگئی یعنی امیر المجاھدین، محافظ ناموس رسالت، قائد اعظم، رہبر اعلی حضرت علامہ خادم حسین رضوی صاحب قبلہ شیخ الحدیث اس دنیائے فانی میں تقریبا ٥٤/٥٥ سال کی قلیل عمر گزار کر رخصت ہوگیے

پہلی بار یہ غم بھرا خبر سننے سے اطمینان ہی نہیں ہو رہا تھا لیکن جب شوسل میڈیا کھولا تو تواتر سے خبریں آنے لگی تب کہیں دل نے قبول کیا۔

ان کے انتقال کی خبر بجلی بن گری اور اسی وقت سے سوچتا رہا کہ ایک تعذیت لکھونگا لیکن دل اتنا افسردہ ہوگیا تھا کہ کچھ لکھ نہیں سکا۔

علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ صرف پاکستان کے نہیں بلکہ دنیا بھر کے سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کے قائد و رہبر تھے آپ کے جانے سے پوری سنیت غمزدہ ہے جس کام کے لیے آپ پوری دنیا میں جانے جاتے تھے وہ تنہا آپ کا ہی حصہ تھا۔

نبی پاک صاحب لولاک صلى الله عليه وسلم کے ناموس کی حفاظت اور ختم الرسل کے عقیدہ اہل‌سنت پر جو پہرہ آپ نے دیا ہے وہ یقینا کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

آپ جہاں ایک بہترین قائد اور محافظ ناموس رسالت تھے وہیں ایک بہترین عالم و فاضل اور محدث و مفسر تھے آپ علم صرف کے امام کی حیثیت رکھے جس پر آپ کی دو کتاب علم صرف کے حوالے سے دال ہے۔

اللہ پاک آپ کی تمام دینی و دنیاوی خدمات کو قبول فرمائے اور آپ کے صغائر و کبائر گناہوں کو معاف کرکے اعلی علین میں جگہ عطاکرے۔ اور آپ کے فرزندان خصوصا مولانا حافظ محمد سعد رضوی صاحب اور تمام پسماندگان کو صبر و تحمل عطاکرے۔

میں حضرت مولانا محمدسعد رضوی صاحب اطال اللہ عمرہ اور ان کے تمام برادران اور علامہ خادم رضوی قدس‌سرہ کے جملہ لواحقین، متعلقین، متوسلین اور رفقائے تحریک لبیک یارسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی بارگاہ میں تعذیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ مولی کریم علامہ موصوف کو غریق رحمت کرے ااور آپ سب کو صبر کی توفیق دے۔

شریک غم
محمد فیضان رضا رضوی علیمی
جماعت رضا مصطفے سیتامڑھی انڈیا
faizanrazarazvi78692@gmail.com

اس کو بھی پڑھیں: ایک عاشق رسول نے منزل بدل لی

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here