کون مظہر شعیب الاولیا

    0
    42

    کون مظہر شعیب الاولیا

    وہ مظہر شعیب الاولیا: جس سے زمانہ عرصہءدراز تک فیض حاصل کرتا رہا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق میں گزاری۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس کے دل میں اسلام کا ہمیشہ درد رہا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو دین ملت کا سچّا محافظ تھا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو غداران رسول کے لئے برہنہ شمشیر تھا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا: جو مذہب حقہ کی حقانیت کے لئے ہمیشہ بر سر پیکار رہا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس کی حیات کا ہر ایک گوشہ ایک مکمل تحریک ایک جامع تنظیم ایک بارونق انجمن تھی۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو نازش چمن اہل سنت ہے۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ سے بے پناہ محبت رکھتا اور انھیں کے مشن کی ترویج و اشاعت میں اپنی پوری زندگی گذار دی۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف کی آبرو تھے۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جو صاحب تقوی و طہارت تھے۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس کے علم و فضل سے قدرت نے ایوان اسلام کے ہر ہر گوشے کو انوار رسالت کی ضیاء باریوں سے منور فرمایا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس نے ہزاروں قندیلیں روشن فرما کر کفر و ضلالت کی آندھیوں پر پرچم حق لہرایا۔ وہ مظہر شعیب الاولیا : جس کے آگے جلیل القدر فضلاء زانوئے ادب تہ کرنے پر فخر محسوس کرتے تھے۔ وہ مظہر شعیب الاولیاء: جو گلشن سنیت کے پاسبان تھے

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here