نعت نعت مصطفےٰ ﷺ afkareraza - 25/10/2020 0 ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ نعت مصطفےٰ ﷺ آئیں کچھ آخرت کے کار کریںنذر ہم نعت کے اشعار کریں وہ محبت بھی ہیں ضرورت بھیان کو چاہیں کہ ان سے پیار کریں دل دیا ہم نے ان کو بن دیکھےان کو دیکھیں تو جاں نثار کریں چاہنا ان کو گر خطا ٹھہرےیہ خطا پھر ہم باربار کریں ان کی اک اک ادا پہ مٹ جائیںاس طرح کاش ا ن سے پیار کریں کاش محشر کے دن میرے آقااپنی امتیوں میں شمار کریں خواب میں ہی دکھادیں وہ جلوہیہ کرم ہم پہ ایک بار کریں آئیں آئیں حضور آجاٸیںاب زیادہ نہ بے قرار کریں اک نہ اکدن انھیں رحم آجاٸےاس طرح دل کو بے قرار کریں ورفعنا لک ذکرک سے ہیان کی عظمت کا سب اقرار کریں جب بھی آجائے ربیع الاولخوشیوں ہی خوشیوں کا اظہار کریں وہی میلاد کو بدعت بولیںشوق سے جو سبھی تہوار کریں ان کی میلاد بڑی نعمت ہےکیوں نہ نعمت کا ہم پرچار کیں بولہب سے بھی ہم گٸے گزرے ؟جو نہ ہم خوشیوں کا اظہار کریں دین اک جذبہِٕ محبت ہےدین کا یوں نہ بیوپار کریں شعر فہمی نہیں رہی باقیشعر گوئی نہ اب شعار کریں آپ کو آپ ! آپ تم بولو!۔جائیں رشتہ نہ استوار کریں بات آئی گٸی ختم کردیںآپ رای کو نہ پہاڑ کریں کیا کہا؟ ”آپ سے محبت ہے“آپ پر کیسے اعتبار کریں ؟ آپ پردے کا اہتمام کریںہر نظر کو نہ خطاکار کریں ان سے بہتر بھی کوٸی ہے فاٸزجس پہ ہم اپنی جاں نثار کریں نتیجۂ فکر: فیاض احمد برکاتی مصباحیفائز کشی نگر ی اس کو بھی پڑھیں : میلاد مصطفےٰ ﷺ ONLINE SHOPPING گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع HAVELLS AMAZON TATACliq FirstCry BangGood.com Flipkart Bigbasket AliExpress TTBazaar