احکام شریعت قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوۃ کس پر واجب ہے afkareraza - 17/04/2022 0 قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوۃ کس پر واجب ہے سوال : قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوۃ کس پر واجب ہے آیا قرض دینے والے پر یا قرض لینے والے پر ؟ سائل : محسن رضا ، سورت ،گجرات الجواب بعون الملک الوھاب قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوة قرض دینے والے پر واجب ہے ۔ البتہ ادائیگی اُس وقت واجب ہوگی جب کہ قرض لینے والا قرض ادا کردے۔ (فتاوی فقیہ ملت ،جلداول،ص: ٢٩٧) فقط واللہ ورسولہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ : العبد الفقیر الی ربہ القدیر محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی غفرلہ القوی