Home نعت کلام اعلی حضرت

کلام اعلی حضرت

0
کلام اعلی حضرت

کلام اعلی حضرت“لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا ” مجدد دین وملت سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ کا مشہور ومعروف کلام ہے ۔حصول برکات کے لئے آپ قارئین نظر پیش کر رہا ہوں کلام اعلی حضرت سے محضوظ ہوں گے اور دعاؤں سے نوازیں گے۔

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا

شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا

جان دے دو وعدۂ دیدار پر

نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا

شاد ہے فردوس یعنی ایک دن

قسمتِ خدّام ہوہی جائے گا

بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں

مٹتے مٹتے نام ہوہی جائے گا

یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر

دِل میں پیدا لام ہوہی جائے گا

ایک دن آواز بَدلیں گے یہ ساز

چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا

سائلو ! دامن سخی کا تھام لو

کچھ نہ کچھ انعَام ہو ہی جائے گا

یاد ابرو کرکے تڑپو بلبلو

ٹکڑے ٹکڑے دَام ہو ہی جائے گا

مفلسو ! ان کی گلی میں جا پڑو

باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا

گر یوں ہی رحمت کی تاویلیں رہیں

مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا

باد خواری کا سماں بندھنے تو دو

شیخ دُور آشام ہو ہی جائے گا

غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں

جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا

مٹ گئے گر یوں رہا قرضِ حیات

جاں کا بھی نیلام ہو ہی جائے گا

غافلو ان کی نظر سِدھی رہے

بوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا

اب تو لائی شفاعت عفو پر

بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا

اے رضاؔ ہر کام اک وقت ہے

دِ ل کو بھی آرام ہوہی جائے گا ق

ہمارے دیگر مضامین خود پڑھیں اور اپنے دوست و احباب کو ثواب کی نیت سے خوب شئیر کریں۔ پڑھنے کے کلک کریں:afkareraza.in

نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت پڑھنے کے لئے بھی ہمارے ویب سائٹ پر آئیں جیسے کلام اعلی حضرت، نعت علامہ حسن رضا خاں قادری اور پیر ومرشد حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے کلام بھی ہمارے سائٹ کے صفحہ پر موجود ہیں ۔نیچے لنک پر کلک کریں

لنک:

ہمارے محب جناب غلام صمدانی قادری دینا جپوری کے ویب سائٹ پر وئزٹ کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here